The news is by your side.

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

0

اسلام آباد ۔حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کر دی ۔پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی

مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے رات بجے سے ہوگا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.