اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر کے باعث تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنجگانی میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے کی تقاریر پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کیے جائیں گے۔حکومت نے وزارت قانون کے ذریعے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 کے تحت درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آئینی شق ناقابل ضمانت ہے اور گرفتاری کے لیے پولیس کو وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔مزید یہ کہ، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔