جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں افغان فیلڈر گلبدین نائب نے شاندار رن آؤٹ کرکے حاضر دماغی کا حیران کن ثبوت پیش کیا۔ شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ نے اس میچ میں 250 واں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کی، جہاں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر انہیں مشکلات میں مبتلا کردیا۔
تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن افغان اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی، اور وہ صرف 33.6 اوورز میں 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس میں ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
میچ کے دوران 7ویں وکٹ ایک دلچسپ انداز میں آئی، جب گلبدین نائب نے شاندار حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک رن آؤٹ کیا۔ 10ویں اوور کی آخری گیند پر غضنفر نے ایک گیند پھینکی، جسے کھیلنے کے بعد اینڈیل پھہلوکوائیو کریز سے باہر چلے گئے، اور گلبدین نائب نے انہیں رن آؤٹ کر دیا۔
افغانستان نے وکٹ کو خوش آمدید کہا، جبکہ افریقی بیٹر پھہلوکوائیو کچھ دیر انتظار کرتے رہے کہ شاید انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا جائے، لیکن امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
اس جیت کے ساتھ افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔