The news is by your side.

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے:سعودی ولی عہد

ولی عہد نے  ریاض میں مجلس شوری کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

0

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ’ آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ مملکت کے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جاسکتے‘۔

ولی عہد نے  ریاض میں مجلس شوری کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ فلسطین مملکت کے لیے سرفہرست ہے، فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی قابض فورسز کے جرائم کو ہر سطح پر مسترد اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘
’ہم ان ممالک کے اس اقدام کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ دیگر ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔‘
سالانہ خطاب میں سعودی ولی عہد نے مملکت کی ملکی اور خارجہ پالیسی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف بیان کیا،
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کا مقصد سفارتی حل کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو بڑھانا ہے۔‘

اجلاس میں روس، یوکرین بحران کے حل کی بھرپور حمایت کی گئی,

علاوہ ازیں روس، یوکرین بحران کے حل کی بھی مملکت کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی۔
ولی عہد نے اپنے خطاب میں شوریٰ کونسل کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ’آج ہم شوریٰ کونسل کے ایک نئے دور کا آغاز پر ہیں۔ سرکاری ادراوں کی ترقی کے حوالے سے کونسل کے فعال کردار کی اہمیت واضح ہے۔‘
’مملکت کے وژن 2030 کے آغاز سے ہم وطنوں کی ترقی و بہتری ہماری توجہ کا مرکز و محور رہا ہے۔ ملک و قوم کی ترقی آنے والے نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جس سفر کا آغاز وژن سے کیا گیا تھا وہ بخیر وخوبی جاری ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے قومی اور بین الاقوامی سطح پربہت سے اہداف حاصل کرلیے۔عالمی درجہ بندی میں بھی مملکت کو بہتری حاصل ہوئی ہے۔‘

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.