The news is by your side.

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کیا تھا، جس کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدواروں نے چیلنج کیا تھا۔ شعیب شاہین، عامر مغل، اور علی بخاری نے ٹریبونل کی تبدیلی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.