The news is by your side.

قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

0

اسلام آباد: پاکستان نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغان قونصل جنرل حفیظ محب اللہ شاکر کی وضاحت کو قبول نہیں کیا جاتا۔ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بےاحترامی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے اپنی شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان قونصل جنرل پاکستان میں سفارت کار کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہے۔پشاور میں 12 ربیع الاول کو منعقدہ رحمت العالمین کانفرنس میں شریک افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی پاکستان کا قومی ترانہ بجنے پر دیگر شرکا کے ساتھ احتراماً کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد افغان قونصلیٹ کی ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی ترانے کی بےاحترامی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بلکہ قونصل جنرل اس لیے کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ ترانے میں میوزک شامل تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کی حمایت کی۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کسی بھی ادارے یا ملک کو بیسز فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.