The news is by your side.

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے مودی سرکار کی انتہاپسندی کو  مسترد کر دیا،

مودی سرکار نے اپنی انتہاپسندانہ اور امتیازی سلوک پر مبنی پالیسیوں کے باعث ہمیشہ منہ کی کھائی ہے,

0

مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے مودی سرکار کی انتہاپسندی کو  مسترد کر دیا گیا،

مودی سرکار نے اپنی انتہاپسندانہ اور امتیازی سلوک پر مبنی پالیسیوں کے باعث ہمیشہ منہ کی کھائی ہے،

بی جے پی کی انتہاپسند حکومت مقبوضہ وادی کی عوام کو الیکشن سے قبل پوری طرح اپنے آہنی شکنجےمیں لینا چاہتی ہے،

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری فسطائیت کو کشمیری مسترد کر چکے ہیں۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی بی جے پی رکن امت شاہ کے جھوٹے الزامات پر کڑی تنقید

فاروق عبداللہ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ،ہم اس بھارت کے خلاف ہیں جو مودی سرکار بنانا چاہتی ہے،

ہم کبھی بھی مودی کی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ختم ہو جائے گی،

مجھے لگتا ہے کہ اب جموں کشمیر کے لیے دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے،

جب تک بی جے پی اقتدار میں رہے گی تب تک جموں و کشمیر میں دہشت گردی رہے گی،

مقبوضہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا دور دورہ ہے مگر بھارتی انتہاپسندی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے،

مودی سرکار خود مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب کر رہی ہے تاکہ اپنا قبضہ اس علاقے پر برقرار رکھ سکے،

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن مودی سرکار اب بھی نام نہاد الیکشن کی آڑ میں معصوم کشمیری عوام پہ ظلم کر رہی ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.