The news is by your side.

آئی ایم ایف کا دباﺅ، پنجاب حکومت نے اسلام آباد سے ریلیف واپس لے لیا

0

اسلام آباد — پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے تحت اسلام آباد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت پر 14 روپے فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں وفاقی علاقے کے صارفین ستمبر کے بلوں میں اس سبسڈی کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ستمبر کے بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی فراہم کرنا چاہتی تھیں، مگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب کے صارفین کے لیے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.