لاہور۔سابق اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی نے ازدواجی زندگی کا آغاز کر لیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں۔ حبیبہ مشتاق کے نکاح کی تقریب انتہائی پرائیویٹ تھی، جس میں قریبی رشتہ دار، چند دوستوں اور کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس شادی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کی ہیں، جن پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے اور والدین کو مبارکباد دی۔ حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب سادہ مگر باوقار تھی، جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے اور ان کی تصویر بھی سامنے آئی۔ علاوہ ازیں، تبصروں میں سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز، اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر، اور سابق کرکٹر وقار یونس بھی فیملی کے ہمراہ شریک ہوتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مشہور اسپنر تھے اور 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کے اہم رکن تھے۔