The news is by your side.

بلوچستان کی ترقی اور بھارت کا کردار۔

0

میرے قلم سے۔

تحریر۔۔ابن سرور

بلوچستان کی ترقی اور  امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش,حال ہی میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متعدد معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا گیا,پاکستان بالخصوص بلوچستان کا امن اور ترقی ازلی دشمن بھارت کو ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے جس کی واضح مثال سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے

بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارتی مداخلت کا منہ م بولتا ثبوت ہے,

بھارتی مشیر دفاع اجیت دوول نے بھی سرعام دھمکی دیتے ہوئے بلوچستان کو توڑنے کی بات کی تھی,

اکستان میں دہشتگردی میں بھارتی پشت پناہی کی ایک اور واضح مثال حال ہی میں بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر ان کی جانب سے میڈیا پر جشن منانا بھی ہے

بلوچستان میں دلخراش حملوں جہاں دہشتگردوں نے پنجاب سے روزگار کمانے کیلئے آنے والے مزدروں کو بے دردی سے قتل کیا،وہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان دہشتگردوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے معصوم پنجابی مزدوروں کو قتل کرنے کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور توجہ حاصل کرنا تھا

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے سکیورٹی حالات کو ابتر دکھاتے ہوئے بلوچ باغیوں کو آزادی کا پروانہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی

دسمبر 2023 میں بی ایل اے کے کمانڈر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ;
بھارت بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کرتے ہوئے مالی معاونت اور محفوظ پناہی گاہیں فراہم کرتا ہے,پاکستان کے سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے,

2019 میں دی ہندو کے آرٹیکل کے مطابق بی ایل اے کے کمانڈرز بھارتی ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور ان کمانڈرز کے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بھی گہرے روابط قائم ہیں,

بھارتی میڈیا نے دہشتگرد کی بیٹی اور بہن ماہ رنگ بلوچ کو ہیرو قرار دیا جو نام نہاد لاپتہ افراد کا جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہے

ماہ رنگ بلوچ معصوم بلوچ عوام کو بغاوت اور سرکشی پر اکساتی اور اسکے عوض بھارت سے بھاری معاوضہ حاصل کرتی ہے,حالیہ اندوہناک واقعے میں محض تشہیر کی خاطر خاتون خود کش بمبار ماہل بلوچ کا خصوصی استعمال کیا گیا,

بی ایل اے اور بھارت کے گٹھ جوڑ میں ماہ رنگ بلوچ، ماہل بلوچ، سمیعہ بلوچ، شاری بلوچ اور سمی دین بلوچ جیسی خواتین کا استعمال محض سنسنی پھیلانے کے طور پر کیا جاتا ہے جو بھارتی ایجنسی کے لئے مہرے کے طور پر استعمال ہوتی رہی,

بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مسلسل مصروف ہے,

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں,

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.