The news is by your side.

اداکار کو جیل میںوی آئی پی سہولت فراہم کرنے پر 7 اہلکار معطل

0

ممبئی۔ بھارتی اداکار کو جیل میں خصوصی سہولت فراہم کرنے پر 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، قتل کے الزام میں قید کینیڈین اداکار درشن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ جیل کے لان میں اہلکاروں کے ساتھ چائے پیتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے نظر آ رہے تھے۔

اداکار کو جیل میں فراہم کردہ خصوصی سہولت پر عوامی ردعمل کے بعد، کرناٹک کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ بنگلورو جیل کے 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اداکار درشن اور 16 دیگر افراد رینوکا سوامی نامی شخص کے قتل کے الزام میں قید ہیں۔ 33 سالہ رینوکا سوامی اداکار درشن کا مداح تھا اور اس نے اداکار کی بیوی کو مبینہ طور پر فحش پیغامات بھیجے تھے، جس پر مشتعل ہو کر اداکار درشن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی کو قتل کر دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.