تحریک انصاف کا جلسہ و سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت۔اسلام آباد سیل،
ریڈ زون میں جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں جس سے مارگلہ روڈ انٹری پوائنٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اسلام آباد( یو این آئی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی کال اور سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت پولیس نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جبکہ اسلام آباد آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے۔
اسلام آباد کے داخلی وخارج راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں، ٹی چوک پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستہ بند کردیا گیا، ریڈ زون میں داخلے کیلئے صرف مرگلہ ایوینوکھلا ہوا۔
دوسری جانب اسلام آباد جانے کے لیے موٹروے کلر کہار انٹرچینج سے مکمل بند کردی گئی جبکہ راوی ٹال پلازہ سے موٹروے کو لاہور سے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد ایکسپریس وے کو کھنہ سے بند کر دیا گیا ہے۔۔فیض آباد اور زیرو پوائنٹ مکمل طور پر سیل ہیں,
اس کے علاوہ ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا جس کے باعث راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جبکہ فراہم کردہ متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں,
(عوام کو راستوں کی بندش سے متعلق قبل ازوقت آگاہ نہیں کیا گیا جس کی بنا پر روز مرہ سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،
عوام انتظامیہ کی اس نااہلی پر خوار ہو کر رہ گئے۔دفاتر جانے والے مرد و خواتین اور سکول ، کالج اور یونیورسٹی جانے والے بچوں اور بچیاں بھی خوار ہو کر رہ گئیں ۔
اس صورتحال نے والدین کو بھی بیحد پریشان کر کے رکھ دیا جو اپنے بچوں کو واپس لیجانے کی فکر میں کئی گھنٹوں تک مبتلا رہے۔)
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کے لیے جاری کردہ این او سی بھی منسوخ کر دیا ہے۔