بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟سکیورٹی ذرائع
جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں،بانی پی ٹی آئی
اسلام آباد : باخبر سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آج اڈیالہ میں فیض حمید سے متعلق ریمارکس پر ردعمل آگیا۔
یاد رہے کہ آج صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔