The news is by your side.

وزارت صحت سمیت 5 وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد\۔ حکومت نے وزارت صحت سمیت پانچ وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے اخراجات میں کمی لانے کے لیے پانچ وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے اور ان محکموں کو دیگر وزارتوں کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، جن وزارتوں کو ختم کیا جائے گا ان میں وزارت صحت، وزارت امور کشمیر، وزارت سیفران، وزارت صنعت و پیداوار، اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسحاق ڈار کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے اجلاس کو ڈیڑھ لاکھ آسامیاں اور پانچ مختلف وزارتوں میں ادارے ختم کرنے کی تجویز دی۔

وزیر اعظم کو اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی سفارشات کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.