The news is by your side.

عاطف اسلم نے اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

0

لاہور: پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم اپنی فیملی کے ساتھ سیاحت کا لطف اٹھا رہے ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر، گلوکار نے اپنی اور اہلیہ سارہ بھرانہ کی الگ الگ اور ایک مشترکہ تصویر پوسٹ کی ہے۔

عاطف اسلم نے ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ ’سن شائن‘ کا کیپشن لکھا ہے اور انہیں ایک کشتی پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں ان کی اہلیہ جدید فیشن لباس اور قیمتی ہینڈ بیگ کے ساتھ نظر آتی ہیں، جبکہ دونوں نے ایک ساتھ تصویر میں فیشن ماڈلز کا انداز اختیار کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے پسندیدہ گلوکار کے انداز کو بہت پسند کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.