اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر عوام کے لئے بڑا تحفہ دیدیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی
اس طرح پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی
اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی