The news is by your side.

ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

0

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ تخمینوں کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زیادہ کی کمی متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی تخمینے اوگرا 15 اگست کو پیش کرے گی۔

وزیر خزانہ اورنگزیب وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.