The news is by your side.

آرمی چیف عاصم منیر سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

0

راولپنڈی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی ہے

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور مسجد نبوی کے امام کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی

آرمی چیف اور مسجد نبوی کے امام کا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آرمی چیف اور امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا

آرمی چیف کی جانب سے مسجد نبوی کے امام کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے باعث فخر ہے

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان کو مسلم دنیا میں اہم مقام کا حامل قرار دیا

امام مسجد نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے

ملاقات کے اختتام پر امام مسجد نبوی نے مسلم امہ کے لیے امن استحکام اور اتحاد و یگانگت کی دعا کی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.