آئی ایس پی آر کی تنظٰیم نو کر دی گئی ، مزید دو میجر جنرلز کی تقرری کا فیصلہ
تنظیم نو کا فیصلہ انفارمیشن کے شعبے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں کیا گیا،
اسلام آباد (یو این آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں اہم تبدیلیان کر تے ہوئے ادارے کی مکمل تنظیم نو کر دی گئی۔جس کے تحت ادارے میں نئے عہدے تشکیل دیئے گئے ہیں۔
ذرائع آئی ایس پی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ انفارمیشن کے شعبے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں کیا گیا تاکہ مقامی اور عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو موثر بنانے کے علاوہ ملک کے بارے میں بھیلے منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کیا جا سکے،
تنظیم نو کے باوجود ادارے کی سربراہی مستقل طور پر لیفٹننٹ جنرل عہدے کے آفیسر کے پاس رہے گی جبکہ ان کے ماتحت 2 میجر جنرلز خدمات سرانجام دیں گے۔ جن کی تقرری کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا ،