The news is by your side.

تحریک انصاف کا ارکان کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

0

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

اقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو جس راستے پر لے جارہے ہیں اس سے صرف تباہی ہوگی، خدارا پاکستان کو تباہی سے بچائیں، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں پتہ ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کیا جاتا ہے، اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی ہے، شیخ اکرم کی والدہ پر بھی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہے وہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، حکومت کو واضح پیغام ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، ان لوگوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، کل ہم پارٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے اور حکومت کےکریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہماری پوری خواہش ہے کہ ملک میں عدم استحکام نہ ہو۔

سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اپنے سیکریٹری جنرل سے کہتا ہوں کہ اپنی قانونی ٹیم سے کہیں کہ وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کو سپورٹ کرتے ہین، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے کیوں کہ اب یہ بل بھرنا عوام کے پاس کی بات نہیں رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.