The news is by your side.

شوہر کا سیٹی بجانا برا لگتا ہے، شادی کے بعد سوناکشی پہلا انٹرویو

0

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف نو بیاہتا جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بے شادی کے بعد اپنی محبت، شادی کے فیصلے اور اس پر خاندان کے ردعمل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

سوناکشی اور ظہیر کا شادی کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہی ظہیر سے پہلے اظہار محبت کیا تھا اور شادی کی پیشکش کی تھی

جس پر ظہیر شروع شروع میں تھوڑا نروس تھے اور وقت لینا چاہتے تھے۔

جب سوناکشی سے سوال کیا گیا کہ انہیں ظہیر کی سب سے بری عادت کون سی لگتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی عادت نہیں ہے جو انہیں نمایاں طور پر پریشان کرتی ہو

لیکن پھر انہوں نے تسلیم کیا کہ ظہیر کی جانب سے مسلسل سیٹی بجانے کی عادت شاید ان کے لیے تھوڑی پریشان کن ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر ظہیر اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی سے قبل سوناکشی کو پرپوز کرنے کے لیے اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا سے باقاعدہ طور پر اجازت لی تھی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.