The news is by your side.

51 سال پہلے جیا کےساتھ شادی کیلئے امیتابھ بچن شرط سامنے آگئی

0

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے شادی کے 51 سال بعد اُس شرط کے بارے میں بتا دیا جو امیتابھ بچن نے شادی کے لیے اُن کے سامنے رکھی تھی۔

جیا بچن نے حال ہی میں اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی شادی کا وقت یاد کیا۔

جیا بچن نے کہا کہ جب میں نے اور امیتابھ بچن نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ایسی بیوی نہیں چاہتا جو روزانہ 5 سے 9 گھنٹے تک گھر سے باہر رہ کر کام کرے

اداکارہ نے کہا کہ امیتابھ بچن نے میرے سامنے شرط رکھی کہ اگر شادی کرنی ہے تو آپ نے روزانہ کام پر نہیں جانا ہوگا، آپ کام کریں لیکن روز نہیں۔

ہم نے اکتوبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو شادی سے قبل ہماری فلم ‘زنجیر’ کی کامیابی کے بعد، ہمیں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے جانا تھا، ہمیں فلم کی کامیابی کا جشن منانا تھا لیکن اس کے لیے امیتابھ بچن کے والدین نے اجازت نہیں دی۔

جیا بچن نے کہا کہ امیتابھ بچن میرے پاس آئے اور اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ ایک مسئلہ ہے، میرے والدین ہمیں سفر پر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک ساتھ سفر پر جانا چاہتے تھے لیکن شادی سے پہلے ہمیں ساتھ جانے کی اجازت نہیں تھی تو پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کرلیتے ہیں تاکہ ہم ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے جاسکیں۔

جیا نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے میرے والد سے بات کی لیکن وہ یہ بات سُن کر خوش نہیں تھے کیونکہ میرے والد ہماری شادی کے حق میں نہیں تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.