The news is by your side.

وفاقی حکومت نے6 ڈسکوز کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دئیے

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے6 ڈسکوز کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دئیے،پنجاب کی چار اور کے پی کے کی دو بجلی تیار تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تشکیل دیے گئے

وزارت توانائی کی جانب سے بورڈز کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر تشکیل دے دیا گیا،عمر فاروق خان فیسکو بورڈ کے چیئرمین مقررکر دیئے گئے

ذوئی خورشید خان، انجینئر پرویز اقبال، عادل بشیر اور عامر ضیاءڈائریکٹر ز تعینات،ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھی تشکیل دے دیا گیا

عامر ضیاءمیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین مقرر،عمران ظفر، زینب جنجوعہ، خواجہ جلال الدین رومی اور باہر بشارت چیمہ ڈائریکٹر ز تعینات کر دیئے گئے

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تشکیل ،حمایت اللہ خان پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین مقررکر دیئے گئے

طاہر علی خان، فضل خالق، صائمہ اکبر خٹک اور سعود اعظم ڈائریکٹر ز تعینات،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تشکیل دے دیا گیا

حمایت اللہ خان ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین مقرر،طاہر علی خان، فضل خالق، صائمہ اکبر خٹک اور سعود اعظم ڈائریکٹر ز تعینات

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی تشکیل ،عامر ضیا لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین مقررکر دیئے گئے

زوئے خورشید خان۔ ظفر محمود۔ اسد شفیع اور طاہر بشارت چیمہ ڈائریکٹر ز تعینات کر دیا گیا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.