The news is by your side.

پی آئی اے کا حج آپرشن 2024 اختتام پذیر،تمام حاجیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا،

پی ائی اے کا 9 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہوگیا،

0

 اسلام آباد(خبر نگار)پی آئی اے کا حج آپرشن 2024 اختتام پذیر،تمام حاجیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے کا 9 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہوگیا،

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوا اور 11جون تک جاری رہا،

بعد از حج آپریشن 20 جون سے شروع ہوا اور 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوا،

بعد از حج آپریشن میں کل 143 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لیئے 61 اور مدینہ کے لیے 82 پروازیں آپریٹ ہوئیں،

ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 34,663 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے،

ان میں 19278 سرکاری عازمین حج، 14754 پرائیویٹ عازمین حج، اور 631 خدام نے حج کی سعادت حاصل کی،

حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی،

حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی،

سی ای او پی ائی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا،

مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا،

سی ای او پی ائی اے نے پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیموں کی کارکردگی قابل ستائش قرار دیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.