The news is by your side.

بریڈ پٹ کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹانے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا

0

لاس اینجلس(شوبز نیوز) ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹانے کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا

انجلینا جولی کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے اپنے والد بریڈ پٹ سے قانونی تعلقات منقطع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے

18 سالہ شیلو نوویل جولی پٹ اپنا نام تبدیل کرکے شیلو نوویل جولی رکھنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے اُنہوں نے جب عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے اُنہیں نام تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

شیلو نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے لاس اینجلس کے ایک اخبار میں اشتہار دیا ہے تاکہ اس کے بعد عدالت کی جانب سے بھی اُن کے قانونی نام کی تبدیلی کی منظوری مل جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.