The news is by your side.

بنگلادیش میں احتجاجی طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

0

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش حکومت نے احتجاجی طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئی روز سے جاری طلبہ کے احتجاج میں مزید شدت آگئی

جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں کرفیو میں سختی کرتے ہوئے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

حکمران عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمنٹ عبیدالقادر نے کہا کہ سیکیورٹی افسران کو انتہائی صورت حال میں ہجوم پر گولی چلانے کی اجازت ہوگی۔

اپر تشدد احتجاج میں اب تک کم از کم 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی کوئی سرکاری تعداد شیئر نہیں کی۔

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پر پابندی لگاتے ہوئے کئی نیوز چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس بند کردی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.