The news is by your side.

عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی

0

کراچی (نیوز رپورٹر)معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ںے سودی نظام کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تاحال اچھی قیادت کے انتظار میں ہیں، ایسی تحریک جو اس غلامی سے آزادی دلائے وہ سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہو رہی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی تاجر اور عوام فیصلہ کر لیں کہ ہم نے درآمدی مصنوعات استعمال نہیں کرنی، تو درآمدی اشیا آنا بند ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہرشعبے میں مغرب کوآئیڈیل بنایا گیا، ہم نےانگریزی نظام کی نقل اختیار کرلی، آئی ایم ایف کے غلام ہیں لیکن انگریز جو ریلوے لائن ڈال کرگئے

اس کے بعدکوئی لائن نہیں ڈالی گئی، جھیل سیف الملوک کے راستے کو آج تک پکا نہیں کرسکے مسئلہ ملک میں وسائل کی کمی کا نہیں ہے بلکہ قیادت کا ہے، ہم تاحال اچھی قیادت کے منتظر ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ الیکشن پر الیکشن ہو رہے ہیں اور ہر الیکشن میں دھاندلی کے نعرے بلند ہوجاتے ہیں، اس کے بعد پھر انتخابات کا مطالبہ ہوتا ہے

موجودہ صورت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے کے مختلف طبقات وہ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اکٹھے ہوں، اور سوچ کر راہ نکالیں کہ ہم کس طرح اس غلامی سے نکل سکتے ہیں

مفتی نے کہا کہ حکومت اگر پابندی عائد کرے گی تو بین الاقوامی طاقتیں روک دیں گی، اگر تاجر اور عوام یہ فیصلہ کر لے کہ ہم نے درآمدی مصنوعات استعمال نہیں کرنی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.