The news is by your side.

تحریک لبیک مارچ : فیض آباد پر رینجرز اورمظاہرین آمنے سامنے ،آنسو گیس شیل ،واٹر کینن اور قیدی وینیں پہنچ گئیں

0

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مہنگائی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الاقصی مارچ کیا گیا ،تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کے اسلام آباد میں ممکنہ داخلے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

،اسلام آبا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد پل پر مارچ کے سامنے آگئی ،اسلام آباد پولیس کی اینٹی رائٹ فورس بھی فیض آباد بھی پہنچ گئی ،پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس شیل اور ربڑ کی گولیاں بھی مہیا کر دی گئیں،واٹر کینن اور قیدی وین بھی فیض آباد پل پر طلب کر لئے گئے

،تحریک لبیک پاکستان نے آج لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،مارچ کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعید رضوی نے کی،شہریوں کا کہنا تھا کہ سی پی او راولپنڈی سمیت کسی پولیس افسر نے راولپنڈی شہر کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی عوام کی مشکلات کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات کئے ،راولپنڈی میں ریلی کے شرکاءکو کھلی چھٹی دے رکھی تھی ،کہیں بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی جس سے عوام کو روزہ مرہ زندگی میںمشکلات کا سامنا رہا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.