The news is by your side.

بھارتی مداحوں نے فاسٹ باﺅلر شاہین کو گھیر لیا

0

نیو یارک(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپکی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا، روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بلکل اچھی بالنگ نہیں کرنی ہے۔بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔روایتی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل 9 جون کو نیویارک کے نساو¿ کاو¿نٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.