اسلام آباد ( یو این آءی ):اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان غزہ میں لڑائی پانچ دن کے لیے روکنے کے بدلے یرغمال بنائے گئے درجنوں خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے ایک عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
امریکی ذرایع ابلاغ کے مطابق چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی معاہدے سے واقف لوگوں کے مطابق معاہدے کے تحت، تمام فریق کم از کم پانچ دنوں کے لیے جنگی کارروائیوں کو روک دیں گے اور ہر 24 گھنٹے میں 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کو گروپوں میں رہا کیا جائے گا۔
ا مریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقفے کا مقصد انسانی امداد کی ایک قابل ذکر رقم کی اجازت دینا بھی ہے، اس معاہدے کا خاکہ قطر میں مذاکرات کے دوران ایک ساتھ پیش کیا گیا تھا۔
تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ معاہدہ حاصل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک دوسرے امریکی اہلکار نے بھی کہا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا بھی یہی کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔