عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے :آفیشل اکاﺅنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ پر ایف آئی اے کا انکوائری کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ ا±نکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا،ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا،ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رو¿ف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا ا±نکی اجازت سے کیا گیا، یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر اکاو¿نٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ا±نکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاو¿نٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاو¿نٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔