اسلام آباد(خبر نگار) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی جانب سے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کو قلم باب کعبہ کا قیمتی تحفہ دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے قلم باب کعبہ کو توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے توشہ خانہ سے قلم باب کعبہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔سیکرٹری چیف جسٹس نے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو اس ضمن میں خط لکھا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد قلم باب کعبہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے 8 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات میں انہیں یہ تحفہ دیا تھا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے بھی قلم سپریم کورٹ میوزیم میں عوامی نمائش کے لیے رکھنے کی منظوری دی