The news is by your side.

نواز شریف نے ناراض رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منا لیا

0

اسلام آباد(یو این آئی)قائد ن لیگ کا پرانے ناراض رہنماو¿ں کو منانے کا مشن۔ پہلے مرحلے میں نوازشریف کی ہدایت پر کیپٹن ر صفدر نے سینیر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منالیا۔ پارٹی صوبائی صدر امیر مقام اور سینیر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردئیے۔کیپٹن ر صفدر نے دونوں کی صلح کرواکر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ر صفدر اب امیر مقام کو لیکر سابق وزیر اعلی سردار مہتاب عباسی کے پاس جائیں گے۔ سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔کیپٹن ر صفدر نے پشاور میں اے این پی کے سینیر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی ہے جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.