The news is by your side.

سکیورٹی سٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا دھمکی آمیز پیغام ملا ہے، جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں دھمکیاں ملنے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ دیا۔  جسٹس بابرستار نے خط میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاﺅ،سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا پیچھے ہٹ جاﺅ،مجھے پیغام دیا گیا سرویلنس کے طریقہ کار کی سکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاﺅ،میں نے ایسے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔جسٹس بابر ستار نے خط کے متن میں مزیدکہا ہے کہ میں نے یہ نہیں سمجھا کہ ایسے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا دھمکی آمیز حربہ لگتا ہے،خط میں متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے،متعلقہ وزارتیں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کئے،عدالت نے پی ٹی اے ، پیمرا کو بھی نوٹس کئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.