وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ،آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب منظور کرلی ،20 کلو آٹا ایک ہزار اور گھریلو بجلی فی یونٹ 3روپے ملے گی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر کے عوام کو بجلی کی مد میں بھی ریلیف فراہم کردیا گیا،پنجاب میں فی یونٹ 75 روپے اور آزاد کشمیر میں فی یونٹ 3 روپے مقرر،پنجاب اور دیگر علاقوں میں آٹا2200 روپے اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار روپے ملے گا،آزاد حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے فوری ریلیف کیلئے اربوں روپے کی منظوری دیدی۔گھریلوکنکشن پر ایک سے 100 یونٹ تک 3 روپے فی یونٹ ریٹ مقررکر دیا گیا ہے،100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زائد یونٹ پر 6 روپے مقرر کردئیے گئے،کمرشل کے لیے ایک سے 100 یونٹ پر 10 روپے جبکہ۔300 سے زائد یونٹ والوں کو 15 روپے کے حساب ریلیف ملے گا،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 23 ارب روپے کا فوری ریلیف فراہم کردیا گیا،اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی عوام کو بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں فوری ریلیف دے دیاگیا ہے،سرکاری آٹے کی قیمت میں 11 سو روپے فی من کمی کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو گرام فائن آٹا ایک ہزار روپے میں ملے گا،40 کلو گرام آٹا 2 ہزار روپے میں ملے گا،محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔