The news is by your side.

ہمارے شہدا قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں، آرمی چیف

0

راولپنڈی ( خبر نگار) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جنگجوو¿ں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کے کاموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔اس موقع پر شہداءاور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہداءکی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بہادر خاندانوں کو ان کے بلند جذبوں اور ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شہداءاور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوو¿ں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.