The news is by your side.

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 3 میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

عنقریب مزید میجرجنرلز کی لیفٹننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی متوقع ہے ،

0

اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ)۔ڈایکٹرجنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) احمدشریف سمیت 3 میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،

باوثوق ذرائع کے مطابق جن دیگر دو میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں وائس چیف آف جنرل سٹاف(اے) میجر جنرل عمر بخاری اور وائس چیف آف جنرل سٹاف(بی) میجر جنرل عنایت اللہ شامل ہیں،

ذرائع نے مزید بتایا کہ ترقی کے بعد لیفٹننٹ جنرل عمر بخاری کو کور کمانڈر الیوں کور اور لیفٹننٹ جنرل عنایت اللہ کو چیف آف لاجسٹک سٹاف (سی ایل ایس) تعینات کیا گیا ہے،

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف بدستور ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کے عہدے پر برقرار ہیں،

ترقی پانے والے تینوں لیفٹننٹ جنرلز کا تعلق 84ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے،

عقریب مزید میجر جنرلز کے بھی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ممکن ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.