The news is by your side.

کستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات.

0

لاہور(یواین ): پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی، معاشی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال  کیا گیا، نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعلقات کی بہتری کے معاملات زیر غور آئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.