The news is by your side.

صحافیوں کیلئے فیز ٹوکی خوشبخری کا اعلان مریم نواز کریںگی،عظمیٰ بخاری

0

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ صحافیوں کی رہائشی سکیم فیز ٹوپرکام ہورہاہے،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اس کا باقاعدہ اعلان کریں گی، جس کے بعد میڈیا ٹاو¿ن فیز 2 جلد پائے تکمیل کو پہنچے گا، میٹرو بس کو میڈیا ٹاو¿ن تک لے کے جا رہے ہیں

ہماری حکومت صحافیوں کی بھرپور مدد کرے گی کیوں کہ میری جماعت میڈیا فرینڈلی جماعت ہے

ہر حکومت نے میڈیا پہ پابندی لگائی لیکن ہماری پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 گھنٹے کام کرتی ہیں، اسی لیے اگر کوئی حکومت کام کرتی نظر ارہی ہے تو وہ پنجاب حکومت ہے

پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں، 64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے

مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے بلکہ ہر کام گراو¿نڈ پر ہورہا ہے، سرگودھا میں دل کے امراض کے ہسپتال پر تیزی سے وزیراعلیٰ کے حکم پر کام ہورہا ہے

صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے جو گزارشات کی ہیں اس پر عمل درآمد ہوگا،جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے پراسس کا نوٹس لیا ہے اس پر ڈیڈ لائن مقرر کروں گی

صحافیوں کی ضرورت کو بروقت پورا کیا جانا ضروری ہے،میڈیا ٹاون فیز 2 کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے،سیاست حکومتوں میں ایک مقابلہ کی فضاءہوتی ہے

گورننس اور عوام کو ریلیف دینے کا مقابلہ ہوتا ہے،اگر اس وقت کوئی صوبائی حکومت کام کررہی ہے وہ مریم نواز کی حکومت ہے

64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے،مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے ہر کام گراونڈ پر ہورہا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.