اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بیرون ملک سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اورکڑھائی والے سوٹ اوردیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔کلیکٹرکسٹمزاسلام آباد ائیرپورٹ نوید الہی کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بیرون ملک سے موبائل فونزاور دیگر سامان لایا جارہاہے جس پر انہوں نے اے سی کسٹمزپرمشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے فلائیٹ نمبرGF770 کے ذریعے بحرین سے آنے والے تین مسافروں کو روک لیا جب وہ ہال سے نکلنے ہی والے تھے۔ ان کے سامان کی چیکنگ کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ پر کپڑوں کے ساتھ موبائل فون کے خالی ڈبے برآمد ہوئے۔ مسافروں کو باڈی سرچ کے لیے لے جایا گیا اور باڈی سرچ کے دوران ان کے زیر جامے سے 30 آئی فون 15 پرو میکس برآمد ہوئے جن کی قیمت تقریباً 15 ملین روپے تھی۔ اس کے علاوہ 75 کلو گرام وزنی کڑھائی والے سوٹ بھی برآمد کیے گئے جن کی تخمینہ قیمت 0.5 ملین روپے ہے۔ تین مسافروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے کلیکٹرکسٹمزنے ائیرپورٹ کسٹم حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایسے گروہوں کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔