The news is by your side.

فیڈرل ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی،پاک روڈ منصوبے میں کروڑوںکی کرپشن کا انکشاف،شہریوں ،سرکاری ملازمین کی رقوم ڈوبنے کا خدشہ

0

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن اتھارٹی کے پارک روڈ پراجیکٹ میں شہریوں اورسرکاری ملازمین کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ بدترین گھپلوں کا انکشاف‘ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے چیف انجینئر سے مبینہ ساز باز کرکے جعلی بنک گارنٹی پر ایڈوانس پیمنٹ کردی ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی پراجیکٹ ڈائریکٹر شامل تفتیش‘ ابتدائی بیان قلمبند۔ ہاو?سنگ اتھارٹی کے افسران نے خود کو بچانے کی خاطر فوری طور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ غلام فرید کو معطل کردیا اور وزارت ہاﺅسنگ کو رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق وزارت ہاﺅسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا پارک روڈ منصوبہ شروع ہوا تو پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ غلام فرید کو تعینات کردیا گیا جو کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ہ وا جس نے کاغذات میں پراجیکٹ کو شو کیا اور کمپنی کے آر کے اینڈ کمپنی سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے کی بنک گارنٹی پر کمپنی کو ایڈوانس کروڑوں روپے کی رقم دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے میں چیف انجینئر سمیت دیگر سات افسران بھی شامل ہیں۔ ہاﺅسنگ اتھارٹی کے افسران نے خود کو بچانے کی خاطر فوری طور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ غلام فرید کو معطل کردیا اور وزارت ہاﺅسنگ کو رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ میں ہاﺅسنگ منسٹری کے چند افسران بھی شامل ہیں تاہم خود کو بچانے کی خاطر ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دے دی گئی جس پر تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر شیخ غلام فرید نے ابتدائی بیان دیا ہے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی کرپشن میں دیگر افسران بھی ہیں جن کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.