The news is by your side.

پاک ایران معاہدوں پر امریکہ کی دھمکیاں،عوام سراپا احتجاج

0

اسلام آباد(یو این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر امریکی دھمکیوں پر عوام نے شدید رد عمل کاا ظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان دھمکیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاک ایران معاہدوں کے سوال پر پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے نہ کرے

امریکی دھمکی پر پاکستانی عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس پر سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج پھر امریکہ ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستانی عوام کو قابل قبول نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے عوامی جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی ترجمانی کرے اور امریکہ سے اس معاملے پر احتجاج کرے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہمیں پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کا پورا اختیار حاصل ہے، ایران کے ساتھ معاہدوں پر امریکہ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.