The news is by your side.

کمپنیوں پر امریکی پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ

0

اسلام آباد(سی این پی)امریکا کی پاکستان میزائل پروگرام سےمنسلک کمپنیوں پر پابندی کے فیصلے پر دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے۔

امریکا نے چین اور بیلاروس کی چار کمپنیوں پر پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کے پرزے فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کیں۔

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے امریکا کی پاکستان میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں ماضی میں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کےاقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں، ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پابندیاں لگائی گئیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.