The news is by your side.

اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

0

کراچی(یو این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

عید الفطر کی تعطیلات سے قبل پی ایس ایکس میں شروع ہونے والا تاریخ ساز تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے

جس کے مطابق آج مسلسل دوسرے دن حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

حصص بازار میں منگل کے روز 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71092 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.