The news is by your side.

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

0

کراچی( یو این آئی) سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔

اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.