The news is by your side.

صنم جنگ کا پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ

0

کراچی(یو این آئی) معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں صنم جنگ نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ا±نہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور پاکستان سے امریکا منتقل ہونے کے بارے میں بات کی۔

اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں صنم جنگ کنواری لڑکیوں کو شادی کرنے سے متعلق اہم مشورہ دے رہی ہیں۔

صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں ا±ن کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔

ا±نہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاو¿ گی تو وہاں ا?پ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد ا?ئے گا۔

صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد ا?تے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔

جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں ا±نہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔

صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی ا±ن سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.