The news is by your side.

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچرہوگئی

0

لاہور(یو این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی تو جیل حکام نے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی۔

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 17 پرسوں مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ کی اس رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.