The news is by your side.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض پروگرام کیلئے آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری،

آئی ایم ایف مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر اظہار تشویش اورسستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کا اقدامات کا مطالبہ

0

اسلام آباد( یو این آئی ):پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض پروگرام کیلئے آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں وفد کیجانب سے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ اور ایف بی آر کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور ریٹلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کر دیا،

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر اظہار تشویش اورسستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کا اقدامات سمیت عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں توانائی نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے

معاشی ٹیم سے مشن نے زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے بل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جبکہ رواں مالی سال کے دوران ان فلوز کا بھی جائزہ لیا معاشی ٹیم کی جانب سے ایکسٹرنل سائیڈ پر موجودہ مشکل معاشی صورتحال سے وفد کو آگاہ کیا گیا،

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی حکام کی گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز پر ،ایف بی آر حکام کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر جبکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ وفد کو بریفنگ دی گئی،

آئی ایم ایف وفد نے توانائی حکام کو توانائی شعبے کے گردشی قرض پر اطیمنان کا اظہار نہیں کیا اور آج دوبارہ میٹنگز بھی ہوں گی جس میں گردشی قرضہ کم کرنے کا پلان ڈسکس کیا جائے گا، پاور سیکٹر کا ایک سال کے دوران 350 ارب روپے تک گردشی قرضہ بڑھا ہے جس پر وفد نےتشویش ظاہر کی،

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات سمیت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ رئیل سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بھی بات چیت ہوئی ہے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مزاکرات کا باقاعدہ آغازہ ہو گیا،آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن کے بعد وزارت توانائی اور ایف بی آر بی آئی ایس پی حکام سے میٹنگز کیں،

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محصولات جناب محمد اورنگزیب نے مشن کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے عزم کا اظہار کیا،

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے، آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے محمد اورنگزیب کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی، ملاقات میں مجموعی میکرو اکنامک اشاریوں پر بات چیت ہوئی، مالیاتی استحکام پر حکومت کی کوششوں، اصلاحات پر تبادلہ خیال بھی ہوا،

توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عملداری،ایس او ایز گورننس پر بات چیت ہوئی، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا، نان ظاہر نہ کرنے کی شرط وزارت خزانہ حکام نے دنیا کے اس نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد  کے ساتھ شروع ہونے والے مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.