The news is by your side.

جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد(یو این آئی) جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا

سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاءنے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.