کراچی(یو این آئی) پی ایس ایل 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ فخر زمان 54 اور عبداللہ شفیق 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین آفریدی 1 رن بناسکے، ڈیوڈ وائس 24، سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی طرف سے زاہد محمود نے 2، بلیسنگ مزاربانی اور انوار علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے کیا۔ 59 کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کیرون پولارڈ بھی محض 3 رنز بناکر چلتے بنے۔
ٹم سیفرٹ 36 رنز، عرفان خان 35، انور علی 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک 27 رنز اور حسن علی 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے طیب عباس نے 2، سکندر رضا، زمان خان اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔